اسرائیلی وزیراعظم نے بھی امریکی صدر کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی وائٹ ہاؤس میں عشائیے پر ملاقات ہوئی، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ایسے ممالک کی تلاش پر کام کر رہے ہیں جو فلسطینیوں کو بہتر مستقبل دے سکیں، اس موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کر دیا۔
سرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے نوبیل انعام کمیٹی کو ایک خط بھیجا ہے جس میں انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنشن کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ۔۔۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاک بھارت بحران میں صدر ٹرمپ کے فیصلہ کن سفارتی مداخلت کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کا فیصلہ کیا تھا۔
بعد ازاں حکومت پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینے کی سفارش کا خط ناروے کی نوبیل کمیٹی کو بھیجا، اس کے علاوہ ریپبلکن رکن کانگریس کی جانب سے صدر ٹرمپ کو اسرائیل، ایران جنگ بندی میں کردار ادا کرنے کے اعتراف میں نوبیل امن انعام 2026 کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔