گوجرانوالہ میں ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی

Jul 08, 2023 | 19:17:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا زاہد اقبال ) گوجرانوالہ میں سیالکوٹی پھاٹک کے قریب ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی لیکن اللہ کے فضل و کرم سے ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق گوجرانوالہ میں سیالکوٹی پھاٹک کے قریب ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی، پرانے ریلوے سٹیشن پر ٹرین کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، ٹرین کی رفتار آہستہ ہونے کے باعث ٹرین بڑے حادثے سے محفوظ رہی، ٹرین لاہور سے راولپنڈی پنڈی جا رہی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: روسی ٹرک پاکستان پہنچ گیا

ریلوے حکام کا مزید کہنا ہے کہ ٹرین کی بوگیاں ٹریک پر کرکے ٹرین کو روانہ کر دیا گیا ہے، ٹریک بحال ہونے سے دیگر ٹرینوں کی آمد و رفت بھی جاری ہے۔