پولیس والوں کی سنی گئی ، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم دے دیا

Jul 08, 2023 | 13:23:PM
پولیس والوں کی سنی گئی ، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہورہائیکورٹ  کا پولیس شکایات  سے متعلق بڑا فیصلہ،پنجاب حکومت کو 6 ماہ میں  پولیس کمپلینٹس اتھارٹی بنانے کا حکم دے دیا ۔
 تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی حفیط اللہ شاہد کی درخواست پر  لاہور ہائیکورٹ نے پندرہ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے، جسے عدالتی نظیر قرار دیا گیا ہے، عدالت نے فیصلے کی کاپی چیف سیکرٹری کو عملدرآمد کے لیے بھجوانے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس محمد امجد رفیق نے اے ایس آئی کی درخواست پر فیصلہ جاری کیاہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس آرڈر کو بنے21 سال ہو گئے لیکن پولیس کمپلینٹس اتھارٹی بنانے کے لیے کوشش نہیں کی گئی، عدالت نے صوبائی کمپلینٹس اتھارٹی کے قیام کوضروری قرار دیتے ہوئے کہ فیصلے کے مطابق ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کوپولیس حکام نے بتایا کہ ابھی تک ایسی اتھارٹی قائم نہیں کی گئی۔ 
 جسٹس محمد امجد رفیق نے اپنے فیصلے میں مزید لکھا ہے کہ پولیس آرڈر 2002 کے آرٹیکل 104 کے تحت اتھارٹی ایک چئیرپرسن اور 6 ارکان پر مشتمل ہونی چاہیے۔ چئیرپرسن کی تقرری گورنر جبکہ ارکان کی تقرری پبلک سروس کمیشن کی سفارش پر صوبائی حکومت کرے گی، قانون کے تحت اگر کسی پولیس اہلکار کے خلاف اختیارات سے تجاوز کی  شکایت جسٹس آف پیس کو موصول ہو تو وہ ڈی پی او کو بھیجے گا،  ڈی پی او اسے پولیس کمپلینٹس اتھارٹی کو بھیجے گا، جسٹس آف پیس بھی شکایت گزار کو پولیس کمپلینٹس اتھارٹی کے روبرو درخواست دینے کا کہہ سکتا ہے۔ اس کیس میں ٹریکٹر کی خورد برد کے کیس کی غلط تفتیش پر پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا محکمانہ انکوائری میں محکمے نے اہلکار حفیظ اللہ کو بری کر دیاتھا۔