کوئٹہ کے شہریوں کیلئے نادرا کی زبردست سہولت متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کوئٹہ کے شہریوں کیلیے زبردست سہولت متعارف کروا دی ہے۔
ترجمان نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یونین کونسل میں پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کا اندراج موبائل فون پر کروانے کی سہولت کوئٹہ میں دستیاب ہے، شہریوں کو اب اندراج کیلیے یو سی جانے کی ضرورت نہیں۔
نادرا نے بتایا کہ مطلوبہ دستاویزات مکمل کریں، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے درخواست جمع کروائیں اور گھر بیٹھے اپنا مطلوبہ سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
اتھارٹی کے مطابق دیگر علاقوں میں اس سہولت کی فراہمی پر کام جاری ہے اور جلد یہ سہولت پورے صوبہ بلوچستان میں دستیاب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:معروف گلوکارہ عابدہ پروین کا انتقال ؟ بیٹی نے اہم بیان جاری کردیا
سہولت کی خصوصیات اور فوائد:
نادرا کے اس اقدام کے تحت شہریوں کو پیدائش، وفات، نکاح یا طلاق کے اندراج کیلیے اب یونین کونسل جانے کی ضرورت نہیں رہے گی
درخواست گزار تمام ضروری دستاویزات پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے اپ لوڈ اور جمع کروا سکتے ہیں
شہری اپنے گھر بیٹھے ہی متعلقہ سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے
واضح رہے کہ نادرا کی مذکورہ سہولت سندھ کے کئی منتخب شہروں میں پہلے سے ہی دستیاب تھی تاہم شند روز قبل اس کا دائرہ کار ٹنڈو الہٰیار اور جامشورو تک بڑھا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے بند! فیصلہ ہوگیا