آج رات بھی پنجاب میں دھند کی وجہ سے موٹر ویز بند کرنا پڑ گئیں

Jan 08, 2026 | 21:13:PM
 آج رات بھی پنجاب میں دھند کی وجہ سے موٹر ویز بند کرنا پڑ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) آج رات بھی پنجاب میں دھند کی وجہ سے موٹر ویز بند کرنا پڑ گئیں۔

پوٹر وے پولیس کے نسٹرل ریجن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ  موٹروے ایم 5 ملتان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔ 
ترجمان سنٹرل ریجن نے کہا کہ مجبوراً سفر کرنے والے متبادل راستے اختیار کریں۔  موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔
موٹر وے پولیس نے خبر دار کیا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے۔ روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں۔  تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھی۔ ںشہری دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ہی ترجیح دیں۔

یہ بھی پڑھیئے: خوارج کو ہمسایہ ملکوں کی سپورٹ حاصل ہے، دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: شہبازشریف