خوارج کو ہمسایہ ملکوں کی سپورٹ حاصل ہے، دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: شہبازشریف

Jan 08, 2026 | 21:04:PM
خوارج کو ہمسایہ ملکوں کی سپورٹ حاصل ہے، دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: شہبازشریف
کیپشن:  وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ میں اہم اعلیٰ سطحی اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف جنگ اور ترقیاتی کاموں میں پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ (فوٹو: پی آئی ڈی )
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف  نے کہا ہے  کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے ، خوارج کو ہمسایہ ملکوں کی جانب سے سپورٹ دی جارہی ہے ، دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

کبلوچستان کے دارالحکومت وئٹہ میں ایک اہم  اجلاس سے خطاب  کرتے ہوئے  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی، استحکام اور عوامی فلاح کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔   

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کو درپیش مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ٰ بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے میں ترقی کے فروغ، امن و امان کے قیام، سیاسی ہم آہنگی کے استحکام اور وزیر اعظم کمپلینٹ سیل پر درج عوامی شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا  اور کہا  کہ دہشت گردی نے خیبر پختون خوا کی طرح بلوچستان میں بھی مشکلات پیدا کیں ، دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہيں بیٹھیں گے ، معرکۂ حق میں دشمن کو ایسا سبق سکھایا کہ وہ ہمیشہ یاد رکھے گا ۔

یہ بھی پڑھیئے: دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے:شہباز شریف

اس اہم اجلاس میں  چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے وزیر اعظم کو صوبے میں  حال ہی میں مختلف شعبوں میں کی جانے والی اصلاحات،اہم  ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت، اور بالخصوص تعلیم، صحت، گورننس اور عوامی خدمات کی فراہمی سے متعلق اقدامات پر تفصیلات سے آگاہ کیا۔ 

وزیراعظم میاں شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزرا کی ٹیم کے ساتھ  آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچےتھے۔ اب وہ دورہ مکمل کر کے وزیراعظم ہاؤس واپس پہنچ چکے ہیں۔وزیراعظم کے  اس دورہ کا مقصد دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں پیش رفت اور اس کے ساتھ ترقیاتی کاموں میں پیش رفت کی ذاتی سطح پر نگرانی کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :    پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم حاصل کرنے والے فواد سرور کون ہیں، کیا کرتے ہیں؟