دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے:شہباز شریف
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کی سیاسی قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کابینہ عوامی خدمت میں مصروف ہے،بلوچستان میں دہشت گردی کے باعث بےپناہ مشکلات ہے ،معرکہ حق میں بھارت کو ایسا سبق سکھایا وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ این ایف سی ایورڈ میں پنجاب نے اپنے حصےکے11 ارب روپے دیئے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ کوئٹہ کے موقع پر گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کی، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ترقیاتی منصوبوں اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔سرفراز بگٹی نے وزیر اعظم کو بلوچستان کی سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔