وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ کادورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے۔
وزیر اعظم کشہباز شریف کے ساتھ ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزراءاحسن اقبال، علیم خان، رانا ثناءاللہ بھی آج کوئٹہ میں اہم مصروفیات میں شریک رہے۔ تمام وفاقی وزرا بھی وزیراعظم کے ساتھ اسلام آباد واپس چلے گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ کوئٹہ کے دوران گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل اور وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سیا سی صورتحال ، امن و امان سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت بھی کی، وزیراعظم کو اجلاس کے دوران صوبے میں امن وامان اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے بریفنگ دی گئی۔
شہباز شریف نے صوبے مختلف علاقوں میں 5 پانچ دانش سکولوں کا افتتاح کیا، وزیراعظم نے چمن کراچی شاہراہ این 25 اور ایک رہائشی منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بنگلا دیش کی فضائیہ کے سربراہ حسن محمود خان کی اہم ملاقات