فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بنگلا دیش کی فضائیہ کے سربراہ حسن محمود خان کی اہم ملاقات

Jan 08, 2026 | 19:42:PM
 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بنگلا دیش کی فضائیہ کے سربراہ حسن محمود خان کی اہم ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) راولپنڈی میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بنگلا دیش کی فضائیہ کے سربراہ حسن محمود خان نے ملاقات  کی ۔

جی ایچ کیو میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعلقات اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعرات کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بنگلا دیش فضائیہ کے سربراہ حسن محمود خان  نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعلقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور بنگلا دیش کے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پیشہ ورانہ عسکری تعاون اور  آج دو ٹیموں کی نیلامی میں پانچ امریکی کمپنیاں شریک ہوئیں، محسن نقویتربیتی تبادلوں کے فروغ پر زوردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آج دو ٹیموں کی نیلامی میں پانچ امریکی کمپنیاں شریک ہوئیں، محسن نقوی 

بنگلا دیشی ائیرچیف  نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور خطے میں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کے کردارکی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بنگلا دیش کے ساتھ دیرپا دفاعی تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہےکہ فریقین نے پاک بنگلا دیش برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔