لاہور میں بسنت کی تیاریاں، اندرون شہر 105 عمارتوں کی چھتیں انتہائی خطرناک قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لاہور میں بسنت منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں دوسری طرف لاہور کے اندرون شہر 254 خستہ حال چھتوں کی نشاندہی کر دی گئی۔
105 عمارتوں کو انتہائی خطرناک قرار دیدیا گیا، ڈی جی والڈ سٹی نجم الثاقب کا کہنا ہے خستہ حال چھتوں پر پتنگ بازی نہ ہونے کو یقینی بنا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور میں بسنت 2026ء منانے کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی جس کے لئے ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں بسنت کے موقع پر پتنگ بازی 6، 7 اور 8 فروری 2026ء کو منائی جا سکے گی۔
مزید پڑھیں:اداکارہ ریحما زمان نے شادی کی ویڈیو جاری کر دی
بسنت کے دوران صرف منظور شدہ اور معیاری پتنگ بازی کا سامان استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
اس دوران موٹر سائیکل سوار اپنی بائیک پر سیفٹی وائر لگائیں گے ۔
پتنگ بازی کے سامان کی تیاری اور تجارت 30 دسمبر 2025 سے 8 فروری 2026 تک مجاز قرار دی گئی ہے۔
عوام کو پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے کی اجازت یکم فروری سے 8 فروری 2026 تک ہوگی۔