وزیراعظم شہباز شریف کی کوئٹہ آمد، این 25 شاہراہ اور دانش اسکولوں کا افتتاح کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پہنچ گئے۔
کوئٹہ ایئرپورٹ آمد پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سمیت اراکینِ پارلیمنٹ اور اعلیٰ صوبائی حکام نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔
دورے کے دوران وزیراعظم پاکستان کی گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ون آن ون ملاقات ہوگی، جس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورتحال اور مجموعی سیاسی و انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
گورنر بلوچستان وزیراعظم کو صوبے کی تازہ ترین صورتحال اور اہم ترقیاتی اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ایک روزہ دورہ کوئٹہ
— PTV News (@PTVNewsOfficial) January 8, 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ ائیرپورٹ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے وزیراعظم کا استقبال
وزیراعظم کوئٹہ میں مصروف دن گزاریں گے
اس دورے میں وزیراعظم کوئٹہ کی سیاسی قیادت سے ملاقات… pic.twitter.com/AUUP1M09ca
بعد ازاں وزیراعظم وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور ان کی کابینہ سے علیحدہ ملاقات کریں گے، جس میں بلوچستان کی ترقی، عوامی فلاحی منصوبوں اور وفاق و صوبے کے درمیان تعاون کے امور زیرِ غور آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:اس وقت ملک میں ایندھن پر تقریباً 80 روپے فی لیٹر ٹیکس عائد ہے، مفتاح اسماعیل کا انکشاف
اپنے دورے کے اختتام پر وزیراعظم ڈی ایچ اے میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں وہ این 25 کراچی تا چمن شاہراہ اور دانش سکولوں کا افتتاح کریں گے۔
ان منصوبوں کو بلوچستان کی معاشی ترقی، تعلیمی بہتری اور عوامی سہولیات میں اضافے کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔