معروف بھارتی اداکار اجیت کمار کی گاڑی ریس کے دوران حادثے کا شکار

وہ دبئی گرینڈ پریکٹس 2025ء کی تیاری کیلئے 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہے تھے

Jan 08, 2025 | 10:32:AM
معروف بھارتی اداکار اجیت کمار کی گاڑی ریس کے دوران حادثے کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی تامل فلموں کے معروف اداکار اجیت کمار کی گاڑی دبئی میں ہونےوالے کار ریسنگ مقابلے کے پریکٹس سیشن کے دوران حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب اجیت کی ٹیم دبئی گرینڈ پریکٹس 2025 کی تیاری میں مشغول تھی جو 9 جنوری سے شروع ہونے والا ہےاس دوران  تیز رفتار ریسنگ کار ٹریک پر موڑ لیتے ہوئے بری طرح باؤنڈری وال سے ٹکرائی اور پوری گھوم گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا لیکن اداکار کو گاڑی سے محفوظ حالت میں نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔

معروف اداکار کی ریسنگ ٹیم کے اکاؤنٹ نے حادثے کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پریکٹس سیشن کا حصہ تھا، ساتھ لکھا کہ پریکٹس کے دوران اجیت کمار کا بڑا حادثہ لیکن کوئی نقصان نہیں پہنچا،دفتر میں ایک اور دن،یہی ریسنگ ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز رفتار ریسنگ کار ٹریک پر موڑ لیتے ہوئے باؤنڈری وال سے بری طرح ٹکرا گئی اور پوری گھوم گئی جس کے نتیجےمیں گاڑی کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا،اداکارکوگاڑی سے بحفاظت نکال لیا گیااورایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اجیت کمار کی صحت سے متعلق ان کے مینیجر سریش چندر نے بتایاہے کہ اجیت مکمل طور پر محفوظ اور بالکل ٹھیک ہیں، حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:مصطفیٰ قریشی نے معروف فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی کی زندگی پرفلم بنانے کی تجویزدیدی

واضح رہے کہ اجیت کمار اداکاری کے ساتھ ساتھ کار ریسنگ کے پیشے سے بھی وابستہ ہیں، ان کی اپنی ایک ریسنگ ٹیم ہے جس کا نام "اجیت کمار ریسنگ" ہے۔