سیہون: انڈس ہاٸی وے پر ایمبولینس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 3 جاں بحق

Jan 08, 2024 | 19:23:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالکریم جمالی)سیہون میں ایمبولینس اور ٹرک کے خوفناک تصادم میں 3افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ  انڈس ہاٸی وے پر مانجھند کے قریب پیش آیا جہاں پیچھے سے آنیوالی کار ایک ایمبولینس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں3افراد جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونیوالوں میں نوازٸیذہ بچی ،خاتون اور ایمبولینس ڈرائیور  شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیے: تنگوانی سے رکشہ سمیت نوجوان اغوا

حادثے کا شکار ایمبولینس لاڑکانہ سے ڈیلیوری کے بعد نوازٸیدہ بچی اور ماں کو طبی امداد کیلئے کراچی لے جارہی تھی، حادثے میں ایمبولینس مکمل تباہ ہوگئی۔

حادثے کے بعد موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں بروقت موقع پر نہ پہنچ سکیں جس دوران مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور جاں بحق ہونیوالوں کی میتوں کو تعلقہ ہسپتال مانجھند منتقل کیا۔