مسلم لیگ ن اور آئی پی پی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ طے پا گیا

Jan 08, 2024 | 17:42:PM
مسلم لیگ ن اور آئی پی پی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ طے پا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) مسلم لیگ ن اور آئی پی پی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ طے پا گیا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ نےلاہورسےقومی وصوبائی اسمبلی 1،1 نشست پرسیٹ ایڈجسٹمنٹ پرآمادگی ظاہرکردی، مسلم لیگ ن این اے 117 اور پی پی 163 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے آمادہ ہوگئی، آئی پی پی کی ڈیمانڈ کے مطابق سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ڈیڈلاک برقرار  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس کا فیصلہ سُنا دیا

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ این اے 117 میں مسلم لیگ ن عبدالعلیم خان کو سپورٹ کرے گی، پی پی 163 پربھی مسلم لیگ ن آئی پی پی کے امیدوار کو سپورٹ کرے گی، لیگی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ لاہور سے مزید کسی بھی نشست پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان نہیں۔