سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی 

Jan 08, 2024 | 15:20:PM
سونا خریدنے والوں کیلئے خوشخبری، ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ایاز رانا) سونا خریدنے والوں کیلئے خوشخبری، ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایک تولہ سونا 1900 روپے کمی سے 2 لاکھ 16 ہزار 100 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 1629 روپے کمی سے 1 لاکھ 85 ہزار 271 کا ہوگیا ہے۔ 

ایک تولہ چاندی کی قیمت 2660 روپے پر برقرار ہے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان کی افغانستان کے وزیراعظم سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کی کمی سے 2047 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔