بھارتی لڑکی نے 140 زبانوں میں گانےگا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا

Jan 08, 2024 | 08:45:AM
بھارتی لڑکی نے 140 زبانوں میں گانےگا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے 140 زبانوں میں اپنی گلوکاری کا شاندار مظاہرہ کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سچیتا ستیش نامی لڑکی نے گزشتہ سال نومبر میں متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ایک تقریب میں اپنی گلوکاری سے دنیا کو حیران کیا تھا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق سچیتا ستیش نے موسمیاتی تبدیلی کی تقریب میں 140 زبانوں میں گانے سنا کر ریکارڈ بنایا، انہوں نے کوپ 28 سربراہی اجلاس میں 140 اقوام کی نمائندگی کی۔

 یہ بھی پڑھیں:رابی پیرزادہ کی دلہن بنے تصاویر سوشل میڈیاپر وائرل، حقیقت بھی سامنے آگئی
سچیتا ستیش نے چار روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ورلڈ ریکارڈ بنانے کی خبر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے 9 گھنٹوں کے دوران 140 زبانوں میں گانے گائے،سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سچیتا ستیش کو ورلڈ ریکارڈ بنانے پر مبارکباد پیش کی گئی۔