رابی پیرزادہ کی دلہن بنے تصاویر سوشل میڈیاپر وائرل، حقیقت بھی سامنے آگئی 

Jan 07, 2024 | 20:49:PM
رابی پیرزادہ کی دلہن بنے تصاویر سوشل میڈیاپر وائرل، حقیقت بھی سامنے آگئی 
کیپشن: رابی پیرزادہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان میوزک انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ کی دلہن بنے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
 اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر)پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ دلہن بنی ہوئی ہیں،ایکس پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں رابی پیرزادہ سلور رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جس کے ساتھ انہوں نے دلکش زیور بھی پہنا ہوا ہے۔تصویر میں رابی پیرزادہ اپنا دوپٹہ تھامے پوز دیتے ہوئے مسکرا رہی ہیں جبکہ تصویر کسی شادی ہال میں لی گئی ہے۔


 اس تصویر کے ساتھ رابی پیرزادہ نے لکھا کہ جب ٹوٹا ہوا دل جڑ جاتا ہے تو وہ کسی بھی چیز سے زیادہ مضبوط ہو جاتا ہے، رابی پیرزادہ نے ایک تصویر میں گلاب کے پھولوں کا ہار پکڑا ہوا ہے جبکہ اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے الحمدللہ لکھا۔ 

رابی پیرزادہ نے ایک اورٹوئٹ میں کہاہے کہ یہ میری شادی نہیں ہے، یہ ایک بیٹی کی شادی ہے جس کی والدہ نے اکیلے اس کی شادی کے انتظامات کئے ہیں اور میں ایسی بہادر خواتین کی سپورٹ کرتی ہوں، سابق گلوکارہ کا مزید کہناتھا کہ میں نے دلہن کا لباس پہن رکھا ہے کیونکہ یہ سپانسرڈ کیاگیا ہے، اور ہم نے شادی کے انتظامات میں والدہ کی مدد کی۔
سابقہ گلوکارہ کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا رش لگ گیا کسی نے رابی پیرزادہ سے پوچھا کہ کیا آپ نے شادی کرلی ہے؟ تو کسی نے انہیں شادی کی مبارکباد پیش کی اور کچھ صارفین نے ان کے اچھے نصیب کیلئے دعا بھی کی۔


 اس سے قبل دسمبر 2023 میں رابی پیرزادہ نے ایک شخص کا ہاتھ تھامے ہوئے تصویر اپنے ایکس اکانٹ پر پوسٹ کی تھی، تصویر میں رابی پیرزادہ اور اس شخص کا چہرہ نظر نہیں آرہا تھا لیکن دونوں گاڑی میں بیٹھے تھے۔ 
خیال رہے کہ رابی پیرازادہ ماضی میں گلوکارہ، اداکارہ، ماڈل اور بطورِ آرٹسٹ شوبز انڈسٹری میں کام کر چکی ہیں تاہم مذہب کے خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد اب وہ فلاحی ادارہ چلا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان