بلال عباس اور سجل علی کی ’’ کچھ ان کہی‘‘

Jan 08, 2023 | 15:17:PM
بلال عباس اور سجل علی کی ’’ کچھ ان کہی‘‘
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 NEWS
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری اس وقت دنیا میں ایک نام رکھتی ہے،چھوٹی سکرین پر متعدد ایسے ڈرامہ سیریز نشر ہورہی ہیں جو نیٹ فلیکس جیسے نیٹ ورک کو بھی مات دے رہے ہیں ۔

پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی اور میرا سیٹھی کا ڈرامہ’’ کچھ ان کہی‘‘بھی دھوم مچائے ہوئے ہے،اس ڈرامے کو معروف اداکار و ڈرامہ نویس محمد احمد نے تحریر کیا ہے، ڈرامے میں سجل علی اور  بلال عباس مرکزی کردار اداکررہے ہیں جبکہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں میرا سیٹھی بھی شامل ہیں ۔

اداکارہ میرا سیٹھی ڈرامہ میں ایسی بیٹی کا کردار نبھا رہی ہیں جن کی منگنی تو ہوچکی ہے لیکن رخصتی لٹکی ہوئی ہے،میرا سیٹھی کی ساس اسما عباس  حیلے بہانے سے ہر مہینے ان کے گھر چکر تو لگاتی ہے ،کھا پی کر چلی جاتی ہے لیکن رخصتی کی تاریخ نہیں دیتی ۔سجل علی اور عمران عباس کی اداکاری بھی دلچسپ ہے،مقابلے کی لڑائی کب  پیار میں بدلتی ہے ابھی کچھ واضح نہیں ۔شہر یار منور بھی اس ڈرامہ میں ایک رئیس زادے کا  کردار نبھا رہے ہیں ۔