لڑکی سے دوستی کرنیوالے کی ناک کاٹ دی

 نوجوان کی ناک کاٹنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

Jan 08, 2023 | 12:39:PM
لڑکی سے دوستی کرنیوالے کی ناک کاٹ دی
کیپشن: ملزمان نے بہن سے دوستی کے الزام میں نوجوان پر تشدد کیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مظفرگڑھ کے علاقے علی پور میں 3 ملزمان نے ایک نوجوان کی ناک کاٹ ڈالی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ 3 ملزمان اسے اغوا کرکے لے گئے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ناک تیز دھار آلے کی مدد سے کاٹ دی۔ نوجوان کی ناک کاٹنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، شبہ ہے ملزمان نے بہن سے دوستی کے الزام میں نوجوان پر تشدد کیا تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔