کراچی:ایک کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

Feb 08, 2026 | 19:43:PM
کراچی:ایک کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مبشر حسین) کراچی میں پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئےایک کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

پولیس حکام کے مطابق تھانہ فیروز آباد پولیس نےملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کیا.

ایس ایس پی کے مطابق ایک کروڑ8لاکھ روپے سے زائد کی ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

 ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ غضنفر علی خان روڈ صدر کے قریب ڈکیتی کی واردات انجام دی۔

ملزمان نے واردات سے قبل ریکی کی اور سونے کی فروخت سے حاصل رقم لے جانے والے ملازم سے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے،گرفتار ملزم کی شناخت طلحہٰ وارث ولد محمد وارث کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ (پستول) بھی برآمد کر لیا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اس کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  سونے اور چاندی سے متعلق بابا وانگا کی پیشگوئی وائرل