اپوزیشن کی جانب سےاحتجاج کا معاملہ؛پولیس نے فیصل مسجدجانےوالاراستہ بندکردیا 

Feb 08, 2026 | 18:15:PM
اپوزیشن کی جانب سےاحتجاج کا معاملہ؛پولیس نے فیصل مسجدجانےوالاراستہ بندکردیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)اپوزیشن کی جانب سے 8فروری کواحتجاج کے معاملےپراسلام آبادمیں پولیس نےفیصل مسجدکی جانب جانےوالا راستہ بندکردیا۔ 

تحریک تحفظ آئین کے قائدین نے آج 5:30 بجے فیصل مسجد کے باہر احتجاج اور مشعل بردار ریلی کا اعلان کیا تھاجس کے بعد پولیس کی بھاری نفری شاہراہ فیصل پر جبکہ اینٹی رائٹ فورس بھی تعینات کردیا گیا۔ 

تحریک تحفظ آئین کےقائدین کی جانب سے تاحال کوئی بھی فیصل مسجد نا پہنچ سکا،پی ٹی آئی کی 4خواتین احتجاج کے لیے پہنچی جسے پولیس نے مرکزی شاہراہ سے ہٹا دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں مقیم امریکہ میں آبادکاری کےمنتظر افغانیوں کےحوالے سے اہم اقدام