پاکستان میں مقیم امریکہ میں آبادکاری کےمنتظر افغانیوں کےحوالے سے اہم اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)حکومت نے ملک میں مقیم امریکہ میں آبادکاری کےمنتظر ہزاروں افغانیوں کےحوالے سے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے امریکہ میں آبادکاری کےمنتظر19ہزار 973افغان شہریوں کوافغانستان بھیجنے کافیصلہ کرلیاہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں مقیم ہزاروں افغان شہری امریکہ میں بسنےکےانتظارمیں ہیں،اس سلسلے میں افغان شہریوں کو اپنےآبائی ملک بھیجنے کاعمل شروع کیاجائےگا۔
وفاقی وزارت داخلہ نےافغان شہریوں کی واپسی کےلیےصوبوں کوخط لکھنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ تمام صوبائی چیف سیکریٹریز بشمول آزادکشمیروگلگت بلتستان کوخط لکھاجائےگا،تمام صوبوں،آزادکشمیر،جی بی،اسلام آباد کےپولیس آئی جیز کوخط لکھاجائےگا،وفاقی وزارت داخلہ چیف کمشنر اسلام آباد کوبھی خط لکھے گی۔
امریکہ نے2021 میں افغانستان میں طالبان حکومت کےبعدہزاروں افغانیوں کووہاں سےنکالا تھا،امریکہ کےلئےکام کرنےوالےافغانیوں کو افغانستان سے نکالا گیا تھا،افغانستان کی نئی حکومت کے ہاتھوں انہیں انتقام کانشانہ بنائےجانےکا اندیشہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 9 اور 10 فروری کو بارش اور شدید برفباری،ایمرجنسی الرٹ جاری