9 اور 10 فروری کو بارش اور شدید برفباری،ایمرجنسی الرٹ جاری

Feb 08, 2026 | 17:42:PM
9 اور 10 فروری کو بارش اور شدید برفباری،ایمرجنسی الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سفیررضا)ایس ڈی ایم اے آزاد کشمیر نے 9 اور 10 فروری کو بارش اور بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے خدشے کے پیشِ نظر ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا۔ 

 ایس ڈی ایم اے کے مطابق خراب موسم کے باعث پہاڑی سڑکوں پر پھسلن، لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کی بندش کا امکان ہے،مظفرآباد، نیلم ، جہلم ویلی، میرپور، کوٹلی، بھمبر، راولاکوٹ، باغ، حویلی اور پونچھ زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ 

حکام کے مطابق بالائی و پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری سے صورتحال مزید پیچیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔

ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، محکمہ شاہرات، صحت اور ٹورسٹ پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہیں برف ہٹانے کیلیے مشینری اور ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں حساس مقامات پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ 

 عوام اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور پہاڑی علاقوں میں جانے سے قبل موسمی صورتحال معلوم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،برفباری والے علاقوں میں ایندھن، خوراک اور ادویات پیشگی ذخیرہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ 

 سرکلرکے مطابق ایس ڈی ایم اے سٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال کرکے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی ہوئی ہے۔ 

ہنگامی صورتحال میں شہری ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 یا ٹورسٹ پولیس سے فوری رابطہ کریں۔

 

یہ بھی پڑھیں :  بسنت منانے کیلئے سیالکوٹ سےآنیوالانوجوان چھت سے گرکرجاں بحق