رات 12 بجے کے بعد پتنگ اڑائی تو ۔۔۔۔! بڑی خبر آ گئی

Feb 08, 2026 | 12:50:PM
رات 12 بجے کے بعد پتنگ اڑائی تو ۔۔۔۔! بڑی خبر آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بسنت کے حوالے سے اہم بیان جاری کر دیا ہے۔

 ڈی آئی جی فیصل کامران کے مطابق لاہور میں آج رات 12 بجے کے بعد پتنگ بازی پر مکمل پابندی ہوگی، انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ وقت کے بعد پتنگ اڑانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں پتنگ بازی کی مانیٹرنگ کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے اور اب تک قانون کی خلاف ورزی پر 1700 سے زائد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ ہوائی فائرنگ اور کیمیکل ڈور استعمال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، شہریوں کی حفاظت کے لیے 10 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں اور موٹر سائیکل سواروں کو سیفٹی گارڈز استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں دہشت گرد تنظیمیں پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کیلئے خطرہ ہیں: بلال اظہر کیانی

واضح رہے کہ لاہور میں بسنت کا تہوار 6 فروری سے 8 فروری 2026 تک منایا جا رہا ہے، پنجاب حکومت نے طویل عرصے بعد مخصوص ضابطہ اخلاق کے تحت بسنت کی اجازت دی ہے جس کے مطابق صرف حکومت سے منظور شدہ ڈور اور پتنگیں ہی استعمال کی جا سکتی ہیں۔