مجھے غریب ہونے سے ڈر لگتا ہے، مریم نور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ مریم نور نے کہا ہے کہ مجھے غریب ہونے سے ڈر لگتا ہے۔
اداکارہ مریم نورنے حال ہی میں ایک پروگرام میں اداکارہ مریم نور نے شرکت کی اور اس دوران میزبان شعیب ملک کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو کس سے ڈر لگتا ہے؟ جواب میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ ڈر غریب ہونے سے لگتا ہے، پیسے کم ہوجائیں گے اس بات سے ڈرتی ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں مریم نور نے کہا کہ میں خود کو خوبصورت اور ذہین سمجھتی ہوں۔
معروف اداکارہ نے کہا کہ اگر میں اداکارہ نہیں ہوتی تو وکیل ہوتی، مجھے پھولوں کی خوشبو بہت پسند ہے اور اگر کوئی کھانا بنا رہا ہو اس کی خوشبو آجائے تو وہ بھی بہت اچھی لگتی ہے کیونکہ میں کبھی کبھی ہی کھانا بناتی ہوں، ایوارڈ شو میں کوئی بلائے تو ضرور جاؤں گی لیکن یہ خرچے کا کام ہے آپ کو جانے کے لیے خود کے اوپر انویسٹ کرنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک لفظ نے سونیا حسین کا سوشل میڈیا پر مذاق بنا دیا
انہوں نے کہا کہ آج کل کے دور میں جو ایوارڈ شو میں جارہا ہے اسے ہی اسٹار مانا جاتا ہے، پرفارمنس کی بنیاد پر ایوارڈز بھی نہیں دیئے جاتے۔