کوئٹہ میں اسلحہ کی نمائش و استعمال پر مکمل پابندی، دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )محکمہ داخلہ ضلع کوئٹہ میں اسلحہ کی نمائش و استعمال پر مکمل پابندی عائدکر دی گئی،خواتین و بچوں کے علاوہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کا استعمال سختی سے منع کر دیا گیا ،بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی ہوگی۔
اعلامیہ کے مطابق پانچ سے زائد افراد کے اجتماعات، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد ہوگی، عوامی مقامات پر چہرہ چھپانے کے لیے ماسک یا مفلر کے استعمال پر پابندی ہوگی۔
پولیس کے مطابق ضلع کوئٹہ میں تیزاب اور دھماکہ خیز مواد کی نقل و حمل بھی ممنوع قرار دی گئی ہے، لیویز اور ایف سی کو سخت کارروائی کے اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔
خلاف ورزی پر کارروائی دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت ہوگی،پابندیاں 22 دسمبر 2025 تک مؤثر رہیں گی، محکمہ داخلہ ڈپٹی کمشنر کو پابندیوں کی رپورٹ روزانہ محکمہ داخلہ کو ارسال کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :مریم نواز راشن کارڈ پروگرام کیلئے درخواستوں کی دوبارہ جانچ پڑتال ہوگی