وزیراعظم آزادکشمیراورقائد حزب اختلاف کی ملاقات،آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے قائد حزب اختلاف شاہ غلام قادر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ریاست کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے اہم تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر کی تقرری سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو کی،اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے ایک ہفتے کے اندر مشاورت مکمل کی جائے گی تاکہ تقرری کے لیے حتمی نام جلد بھیجا جا سکے۔
وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ آزادکشمیر میں آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہی منعقد ہوں گے،دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدرانہ بنانے کے لیے حکومت اور اپوزیشن اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تقریباً 56 فیصد بجلی صاف ذرائع سے حاصل کر رہا ہے؛ وزیر توانائی