’’نیلوفر‘‘ میں رونے کے وائرل کلپ پر تنقید، ماہرہ خان کا ردعمل آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سپر اسٹار ماہرہ خان کا اپنی حال ہی میں ریلیزہونےوالی فلم’’ نیلوفر‘‘ کے ایک وائرل کلپ پر ردعمل سامنے آگیا۔
اداکار فواد خان کے ساتھ ریلیز ہونے والی فلم’’ نیلوفر‘‘ میں ماہرہ خان نے بینائی سے محروم ایک لڑکی کا کردار نبھایا ہے،ریلیز کے بعد فلم کا ایک جذباتی سین سوشل میڈیا پر وائرل ہواہےجس میں نیلوفر (ماہرہ خان) روتے ہوئے خود کو مارنے لگتی ہیں۔
متعدد صارفین نے اس منظر پر ماہرہ خان کی اداکاری کو تنقید کا نشانہ بنایاہے۔
اداکارہ نے اس کلپ کے تناظر میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ میں چاہے کچھ کروں یا نہ کروں میرا ہر عمل وائرل ہو جاتا ہے، میں نے یہ کلپ دیکھا ہے جو بہت وائرل ہو رہا ہے، سچ بات یہ ہے کہ جو بھی میں کرتی ہوں وائرل ہو جاتا ہے، اگر میں کچھ کروں تب بھی، نہ کروں تب بھی، کبھی کبھی اس سب سے تھکن بھی محسوس ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عائزہ خان کی نئی گلیمرس تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں تنقید کو برے انداز میں نہیں لیتی لیکن وائرل کلپس کو لے کر ہونے والا شور شرابہ مجھے کبھی کبھار ذہنی طور پر تھکا دیتا ہے۔ نیلوفر ایک مشکل کردار تھا اور میں نے اسے پوری ایمانداری اور حساسیت کے ساتھ نبھانے کی کوشش کی ہے۔