معروف ٹی وی میزبان حنا نیازی نے منگنی کرلی، منگیتر کون؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف ٹی وی میزبان حنا نیازی نے اپنی منگنی کا اعلان کردیا۔
حنا نیازی نے سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھاAnd she said Yes۔
حنا نیازی کی منگنی کی تقریب ایک بیچلر پارٹی کے طور پر منائی گئی جس میں ان کے قریبی دوست اور عزیز شریک ہوئے۔
اس موقع پر حنا نیازی نے سیاہ رنگ کا شاندار گاؤن زیب تن کیا اور بالوں کو وینٹیج سٹائل میں سنوارا جبکہ جیولری بہت کم پہنی، وہ اور ان کے منگیتر دونوں سیاہ لباس میں ملبوس تھے، تاہم حنا اپنے منگیتر کا چہرہ منظر عام پر نہیں لائیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی فلمساز اہلیہ سمیت 30 کروڑ کے مبینہ دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار
واضح رہے کہ حنا نیازی سوشل میڈیا پر کافی فعال ہیں اور ان کے انسٹاگرام پر1.67 لاکھ فالوورزہیں جن کے ساتھ وہ اپنی سرگرمیاں شیئرکرتی رہتی ہیں، وہ ایک نجی ٹی وی پر ایک شو کی میزبانی بھی کرتی ہیں۔