سونے کا ریٹ مزید گرگیا

Dec 08, 2023 | 15:07:PM
 ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد سونا 300 روپے سستا ہوگیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد سونا 300 روپے سستا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہو کر 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے ہو گئی جبکہ10 گرام سونا257 روپے سستا ہونے کے بعد 1 لاکھ 87 ہزار 414 روپے ہو گیا۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 2030 ڈالرز فی اونس پر برقرار ہے۔

مزید پڑھیں: ہمارامطالبہ اقتدار نہیں،اتارچڑھاؤ زندگی کا حصہ ہے:نوازشریف

پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے 2050 ڈالرز پر برقرار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 1 تولہ سونا 2 لاکھ 18 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام سونا 1 لاکھ 87 ہزار 671 روپے کا تھا۔ 

 یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر میں اضافہ،ڈالرمزید سستا