چیئر مین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا اور آرمی چیف جنرل باجوہ کاجنرل بپن راوت کی ہلاکت پر اظہارافسوس 

Dec 08, 2021 | 21:15:PM
، افسوس کا اظہاربھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت، ہیلی کاپٹر، حادثے
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور پاک فوج کے سپہ سالار نے بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں بتایا گیا کہ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تامل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے والے بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔