زہریلا کھانا کھانے سے خاندان کے 10 سے زائد افراد بے ہوش، 3 بچے جاں بحق ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) شکارپور ضلع میں خانپور شہر میں زہریلا کھانا کھانے سے خاندان کے 10 سے زائد افراد بے ہوش ہو گئے۔ 3 بچے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
خان پور شہر میں گلزار قریشی کے گھر میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے پیش آیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 10 سے زائد افراد بیمار ہو گئے۔ انہیں علاج کے لیے شکارپور ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دورانِ علاج 5 سالہ زین ولد دلاور قریشی اور 3 سالہ گل زیب ولد گلزار قریشی، 5 سالہ مسکان جاں بحق ہوگئے۔
گلزار احمد قریشی، دلاور، مسکان اور دیگر اہلِ خانہ بے ہوشی کی حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
اہلِ خانہ کے مطابق گھر میں موجود چاول کھانے کے بعد افراد کی حالت خراب ہوئی۔بے ہوشی کی شکایت پر تمام متاثرہ افراد کو شکارپور ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیئے: مقتول میر رضا کے قاتلوں تک پہنچنے میں کون طاقت رکاوٹ؟