محکمہ موسمیات تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ۔
ہفتہ (رات) موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم کشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی /جنو بی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
اتوار کے روزموسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم کشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب مطلع جزوی ابرآلود ر ہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ سوات ، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، باجوڑ، مہمند، خیبر اور کرم میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم مری، گلیات،گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،قصور،اوکاڑہ اورشیخوپورہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہےتا ہم ژوب، بارکھان ، موسیٰ خیل، نصیر آباد، سبی، کوہلو، لورالائی، مستونگ،خضدار اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم پنجاب،کشمیر ، شمالی /شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش( ملی میٹر ) لاہور (ایئرپورٹ 106، سٹی 02)، سیالکوٹ (سٹی 58، ایئرپورٹ 09)، اسلام آباد (سیدپور 31، زیرو پوائنٹ ، بوکرا 01)، چکوال 11،مری 10، ڈی جی خان 06، ملتان (ایئرپورٹ 05، سٹی 01), کشمیر: گڑھی دوپٹہ 08، بلوچستان: بارکھان 07، خیبر پختونخوا: میر کھانی 06، دیر اور دروش میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی.
آج ریکارڈ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 44، دادواور تربت میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔