کوئٹہ سے ایران ایئر کی پہلی پرواززاہدان کے لئے روانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خورشید رحمانی) کوئٹہ سے ایران ایئر کی پہلی پرواززاہدان کے لئے روانہ ہوگئی۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق کوئٹہ سے ایران ایئر کی پہلی پروازکی زاہدان کے لئے روانگی کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ایرانی قونصل جنرل، ایئرپورٹ مینیجر، (سی ایس او، اے ایس ایف) اور چیمبر کے نمائندوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفیکیشن بھی جاری ہوگیا
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ایران ائیرکی پرواز (آئی ار 824) 75 مسافروں کےساتھ گزشتہ رات 11بجکر 30 منٹ پر زاہدان روانہ ہوئی، اس سے پہلے ایران ایئر کی پہلی پرواز رات 9 بجکر 15 منٹ پر زاہدان سے کوئٹہ پہنچی تھی۔