عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفیکیشن بھی جاری ہوگیا

Aug 08, 2025 | 13:06:PM
 عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفیکیشن بھی جاری ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو،ممتازجمالی)صوفی شاہ عنایت شہید کے عرس مبارک پرضلع سجاول کی انتظامیہ نے ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
صوفی شاہ عنایت شہید کے عرس پر 12 اگست کو ضلع سجاول میں سرکاری سطح پر عام تعطیل ہوگی،اس طرح کل سجاول ضلع کے تمام تر سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے،سکولوں اور کالجوں میں بھی عام تعطیل ہوگی،بلدیاتی کونسلز میں بھی 12 اگست کوچھٹی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر سجاول زاہد حسین نےعام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:سپیکرقومی اسمبلی نےنااہل ارکان کے نام ایوان کو بتا دیئے
عرس کی تقریبات کا افتتاح صوبائی وزیر زکوٰۃ ،عشر ،اوقاف و مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ شیرازی کریں گے ۔

دوسری طرف سندھ ہائی کورٹ نے بھی صوفی شاعر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عر س پر صوبے بھر کی عدالتوں میں تعطیل کا اعلان کردیاہے جس کارجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن بھی  جاری کردیاہے۔
 نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ کراچی، سکھر بینچ، سرکٹ کورٹس حیدرآباد، لاڑکانہ اور میرپورخاص میں تعطیل ہوگی،صوبے بھر میں سیشن عدالتیں، سول عدالتیں، وفاقی اور صوبائی ٹریبونلز اور خصوصی عدالتوں میں بھی تعطیل ہوگی۔