سینئر وکیل خواجہ شمس السلام کیس :عمران آفریدی سمیت 8 ملزمان مفرور قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جواد آصف)کراچی ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس السلام کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوگئی،پولیس نے عمران آفریدی سمیت 8 ملزمان کو مفرور قرار دے دیا۔
پولیس نے ابتدائی اطلاعی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی،رپورٹ کے مطابق مقدمہ مقتول کے بھائی خواجہ فیصل کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں قتل،اقدام قتل اورانسداددہشت گردی کی دفعہ شامل کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق خواجہ شمس السلام اپنے بیٹے دانیال کے ساتھ خیابان راحت میں واقع قرآن اکیڈی میں نمازجمعہ اورنماز جنازہ میں شرکت کے لیے گئے تھے، نمازجنازہ کے بعد خواجہ شمس السلام کو واپسی پر مسجد کی سیڑھیوں کے پاس گولی ماری گئی،ملزم عمران آفریدی نےآتشی اسلحہ سے دو فائر کئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کی پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت میں 26 ستمبر تک توسیع
رپورٹ کے مطابق ایک گولی خواجہ شمس السلام اور ایک گولی دانیال کو لگی تھی،ملزم عمران آفریدی رش کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیاتھا،مقدمہ میں عمران آفریدی، ضرار آفریدی ، انعام خان، عثمان آفریدی، تقدیر ، بہار گل ، خستہ گل اور شہریار مفرور ہیں۔