فواد چوہدری کی پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت میں 26 ستمبر تک توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)مغلپورہ، زمان پارک اور جناح ہاوس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے پانچ مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری انسداددہشت گردی کی عدالت میں حاضری کیلئے پیش ہوئے،عدالت نے فواد چوہدری کے وکیل سےضمانتوں پر دلائل طلب کر تے ہوئے کہاکہ تفتیش مکمل ہے ملزم کا وکیل ضمانتوں پر دلائل مکمل کرے۔
یہ بھی پڑھیں:ایم ڈبلیو ایم کا اربعین مارچ ملتوی کرنے کا اعلان، حکومت سے 7 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق
پراسیکیوٹرکے مطابق فواد چوہدری پر کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا الزام ہے،فواد چوہدری نے جناح ہاوس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے تین مقدمات میں ضمانت لے رکھی ہے جبکہ مغلپورہ اور زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے دو مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔