پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا آج پہلا ون ڈے

Aug 08, 2025 | 09:55:AM
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا آج پہلا ون ڈے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل آج ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں نے ٹرینیڈاڈ میں جم کر پریکٹس کی، کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں اسپنر ابرار احمد اور سفیان مقیم ٹرمپ کارڈ ثابت ہو سکتے ہیں۔

پہلا ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے انٹرنیشنل تاروبا ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 

دو بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز ون ڈے ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کیلئے سیریز کو اہم قرار دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں:خاتون سے مبینہ زیادتی کا الزام، قومی کرکٹر حیدر علی مانچسٹر میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا

اس سے قبل 2023 میں ویسٹ انڈیز نے تاریخ میں پہلی بار بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی نہیں کیا تھا۔

گرین شرٹس کی ون ڈے میں کپتانی محمد رضوان کرینگے جبکہ بابر اعظم، عبداللّٰہ شفیق اور نسیم شاہ کی بھی ٹیم میں شمولیت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے فلوریڈا میں ٹی ٹونٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو دو ایک سے شکست دی تھی۔