شہداء اور غازی ہمارا فخر، ان کی عزت و تکریم ہر پاکستانی پر فرض ہے:وزیراعظم

Aug 08, 2023 | 15:25:PM
فرض کی ادائیگی کے دوران جان سے جانیوالے صحافیوں کیلئے فنڈ قائم کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان سے جانیوالے صحافیوں کیلئے فنڈ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ شہداء اور غازی ہمارا فخر، ان کی عزت و تکریم ہر پاکستانی پر فرض ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کوڈ ڈیجیٹل ریپازٹری آف فیڈرل لاز موبائل ایپ اور ویب سائٹ کا بھی اجرا کردیا۔اسلام آباد میں صحافیوں میں ہیلتھ کارڈز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم نے اس موبائل ایپلی کیشن اور ویب سائٹ کو لانچ کیا۔

 
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے بتایا کہ اس پورٹل سے پاکستانی آئینی دفعات سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں، اس پورٹل سے ججز،  وکلا، قانونی ماہرین، قانون کے طالبعلم، حکومتی اہلکار اور عوام بھی مستفید ہوں گے۔ پاکستان میں پہلی بار ورکنگ جرنلسٹس کو صحت بیمہ کارڈ دیاجارہا ہے ، ورکنگ جرنلسٹ فرض کی ادائیگی میں مشکل چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہیں، صحافت کے میدان میں یہ انقلابی اقدام ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تنقید اگر حقائق کی بنیاد پر مبنی ہو تو اسپیشل برانچ کی رپورٹ سے زیادہ مفید ہوتی ہے، درست تنقید سے مدد ملتی ہے جب کہ حقائق کے برعکس تنقید سے بگاڑ ہوتاہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فرض کی ادائیگی کے دوران زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے صحافیوں کے لیے فنڈکے قیام کا اعلان بھی کیا، اس خصوصی فنڈ سے صحافی کے اہلخانہ کو 40 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

ضرور پڑھیں:’زرداری اور نوازشریف صاحب ایسے فیصلے کریں جو مریم اور میرے لئے سیاست مشکل نہ بنائیں‘بلاول نے پارلیمنٹ کو خیرباد کہہ دیا

دوسری جانب وزیر اعظم نے جی ایچ کیو میں شہداء کے اہلخانہ اور غازیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا اور غازیوں نے عظیم قربانیاں دیں۔مسلح افواج ملک بھر میں دہشت گردی کے ناسور کے خلاف  مضبوطی سے لڑ رہی ہیں۔شہداء اور غازی ہمارا فخر، ان کی عزت و تکریم ہر پاکستانی پر فرض ہے۔  ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے، آج جو امن و آزادی میسر ہے وہ مٹی کے بیٹوں کی عظیم قربانیوں کے مرہون منت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مسلح افواج ملک بھر میں دہشت گردی کے ناسور کے خلاف  مضبوطی سے لڑ رہی ہیں،آئی ایس پی آر کے مطابق مادر وطن کے لیے عظیم قربانیوں پروزیراعظم کا شہداء، غازیوں اور ان کی فیملیز کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعظم نے ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی نگہبانی کے مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔