’زرداری اور نوازشریف صاحب ایسے فیصلے کریں جو مریم اور میرے لئے سیاست مشکل نہ بنائیں‘بلاول نے پارلیمنٹ کو خیرباد کہہ دیا

Aug 08, 2023 | 11:52:AM
’زرداری اور نوازشریف صاحب ایسے فیصلے کریں جو مریم اور میرے لئے سیاست مشکل نہ بنائیں‘بلاول نے پارلیمنٹ کو خیرباد کہہ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی کو خیر باد کہہ دیا،کہتے ہیں کہ میاں صاحب اور زرداری صاحب کو ایسے فیصلے لینے چاہیے کہ آگے جا کر میرے اور مریم نواز کے لیے سیاست آسان ہو مشکل نہ ہو۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نےقومی اسمبلی  اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی اور الوداعی تقریر کرتے ہوئے دو دن پہلے ہی ایوان کو خیرباد کہہ دیا۔انہوں نے میاں صاحب اور زرداری صاحب کو صحیح فیصلے لینے کا مشورہ دیا ،پارلیمنٹ ہاؤس سے روانگی کے وقت انہوں نے اپنے چیمبر کے سٹاف، بعض وزراء اور ارکان پارلیمنٹ سے بھی الوداعی ملاقات کی۔

ضرور پڑھیں:آئندہ انتخابات میں بندوق ، بم اور تشدد کی قوتوں کو شکست دیں گے:مریم نواز

 اپنی تقریر کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں صاحب اور زرداری صاحب کو ایسے فیصلے لینے چاہیے کہ آگے جا کر میرے اور مریم نواز کے لیے سیاست آسان ہو مشکل نہ ہو۔ تو ایوان میں موجود دونوں پارٹیوں کے ارکان نے ڈیسک بجائے اور بعد میں بلاول بھٹو کا یہ ’’معنی خیز جملہ‘‘ پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں موضوع بحث رہا۔