آئندہ انتخابات میں بندوق ، بم اور تشدد کی قوتوں کو شکست دیں گے:مریم نواز

Aug 08, 2023 | 10:38:AM
آئندہ انتخابات میں بندوق ، بم اور تشدد کی قوتوں کو شکست دیں گے:مریم نواز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں بندوق ، بم اور تشدد کی قوتوں کو شکست دیں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختو نخوا میں نوجوان رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو  کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو 9 مئی جیسے یوم سیاہ کے منصوبہ سازوں کی سازشوں کا ایندھن نہیں بننے دیں گے۔

ضرور پڑھیں:فواد چودھری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ نوجوانوں کا ووٹ کرے گا،نوازشریف نوجوانوں کو مستقبل کی قیادت اور فیصلہ سازی کے عمل میں آگے لانا چاہتے ہیں۔