بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ریلیز, تامل ناڈو میں کمپنیوں نے عام تعطیل دیدی

Aug 08, 2023 | 15:17:PM
بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ریلیز, تامل ناڈو میں کمپنیوں نے عام تعطیل دیدی
کیپشن: (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ’’جیلر‘‘ دنیا بھر میں 10 اگست کو ریلیز ہو گی اس حوالے سےبھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں فلمی شائقین میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے،فلم کے ٹریلر نے پہلے ہی انٹرنیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے جیسے ہی ٹریلر پوسٹ کیا گیا تو شائقین نے کمنٹ سیکشن کو دل اور فائر ایموجیز سے بھر دیا۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تامل ناڈو میں بیشتر ملازمین نے اپنے دفاتر میں فلم کی ریلیز والے روز چھٹی کی درخواستیں دی ہیں،اس کے پیش نظر ریاست کی 2 کمپنیوں نے کل 10 اگست یعنی جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، ان میں سے ایک کمپنی نے تو  چنئی، بنگلورو، تریچی، ترونیل ویلی، چنگل پٹو، متوتھاوانی، اراپالیم اور الگاپن نگر میں بھی اپنی کمپنیوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا،اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے آفیشل نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔

 دوسری جانب دکن ہیرالڈ کے مطابق سری لنکا کے دو شہری جیلر کا 'فرسٹ ڈے، فرسٹ شو' دیکھنے کے لیے چنئی پہنچے ہیں، اس سے قبل دو جاپانی شہری بھی ٹوکیو سے چنئی رجنی کانت کی فلم دیکھنے پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کتنے کا ہو گیا؟انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آ گئی