ڈالر کتنے کا ہو گیا؟انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آ گئی

Aug 08, 2023 | 11:08:AM
ڈالر کتنے کا ہو گیا؟انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انٹر بینک میں ڈالر 18 پیسے  سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 287.43روپے سے کم ہوکر 287.25 روپے   کا ہوگیا,گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 287.43 روپے کا تھا.

اوپن مارکیٹ میں ڈالر296روپےکاہوگیا،اوپن مارکیٹ میں یورو 323 روپے پر مستحکم رہا،برطانوی پاؤنڈ 1 روپے بڑھ کر 375 روپے کاہوگیا،اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم 82 روپے 30 پیسے پر برقرار ہے، سعودی ریال بھی 78.30 روپے پر برقرار رہا۔

یہ بھی پڑھیں: جمعرات کو ’’عام تعطیل‘‘ کا اعلان

دوسری جانب  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روز شدید مندی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 48 ہزار کی سطح قائم نہ رکھ سکا، 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی نے انڈیکس 47 ہزار 854 کی سطح پر پہنچ گیا،100 انڈیکس 47 ہزار 856 کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کی اہم شخصیت کو ’’بڑا عہدہ‘‘ مل گیا