بہاولپور: معروف ٹک ٹاکرسمیت 2 خواتین منشیات برآمد ہونے پر گرفتار

Aug 08, 2023 | 00:24:AM
بہاولپور: معروف ٹک ٹاکرسمیت 2 خواتین منشیات برآمد ہونے پر گرفتار
کیپشن: ٹک ٹاکر عائشہ
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بہاولپور پولیس نےمعروف ٹک ٹاکر سمیت 2 خواتین سے بھاری مقدار میں چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا۔

بہاولپور پولیس نےمعروف ٹک ٹاکر اور خاتون کو چرس کی بھاری مقدار سمیت گرفتار کرلیا۔ ٹک ٹاکر عائشہ اور مہتاب کنول نامی خاتون سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی جس پر پولیس نے ان کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رات گئے بڑی تعیناتی اہم خبر آ گئی

ترجمان پولیس کے مطابق بہاولپور سی آئی اے اور تھانہ بغداد الجدید نے 2 منشیات فروش خاتون کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر اور ایک خاتون کو دیڑھ کلو سے زائد مقدار میں چرس سمیت گرفتار کر لیا ہے، بہاولپور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی خصوصی ہدایت پر پارٹیوں کے سہولت کاروں کےخلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب ڈی پی او بہاول پور سید محمد عباس کا کہنا ہے کہ بہاولپور کو آئس اور منشیات سے پاک کرنا میری اور بہاولپور پولیس کی اؤلین ترجیح ہے۔