اسرائیل ایک نسل پرست ریاست ۔ فوجی اور مالی امداد بند کردی جائے۔امریکی یونیورسٹی کا مطالبہ

Aug 08, 2021 | 22:09:PM
 اسرائیل ایک نسل پرست ریاست ۔ فوجی اور مالی امداد بند کردی جائے۔امریکی یونیورسٹی کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز )امریکا کی ٹیمپل یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ نے اسرائیل کو ایک نسل پرست ریاست قرار دے دیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاری کردہ ایک بیان میں یونیورسٹی کی یونین کاکس نے فلسطینی عوام کے اسرائیلی قبضے ، آباد کاروں کی نوآبادیات اور نسل پرستی کی مخالفت کی۔اسمبلی نے امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پراسرائیل کی فوجی اورمالی امداد بند کریں۔
انہوں نے ریاستوں اور دفاع کی وزارتوں اور امریکی کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے قابض ریاست کے خلاف اپنی مخالفت کا اظہار کریں اور فلسطینیوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے کے لئے کردار ادا کریں۔سنڈیکیٹ نے بائیکاٹ تحریک بی ڈی ایس اور فلسطین کی حمایت میں امریکی تعلیمی پوزیشنوں کی حمایت کا اظہار کیا۔
 یہ بھی پڑھیں۔حریم شاہ کی کیفے میں شیشہ پیتے ویڈیو وائرل ہو گئی