حریم شاہ کی کیفے میں شیشہ پیتے ویڈیو وائرل ہو گئی 

Aug 08, 2021 | 21:50:PM
حریم شاہ کی کیفے میں شیشہ پیتے ویڈیو وائرل ہو گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کراچی کی سیاسی شخصیت سے شادی کرنے کے بعد ہنی مون منانے کیلئے ان دنوں ترکی میں ہے جہاں سے وہ اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں ،اس بار حریم شاہ نے اپنے فینز کیلئے شیشہ بار کے اندر کی ویڈیو شیئرکی ہے جس میں لوگوں کو شیشہ پیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

لیکن سب سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ حریم شاہ کواستاد نصرت فتح علی خان کے مشہور زمانہ گیت”یاد آتے ہیں بیتے زمانے“پر جھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،لیکن توجہ طلب سوال یہ ہے کہ ٹک ٹاک سٹار کس کی کمی محسوس کررہی ہیں۔کیا یہ ممکن ہے کہ کسی نے سوشل میڈیا سٹار سے خود کو الگ کرلیا ہوجس پر انہوں نے اس اداس گیت کاانتخاب کیا ہو۔

ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاک سٹار پھلوں کی پلیٹ کے پیچھے بیٹھی ہیں اور اپنے پسندیدہ مشغلے”شیشہ“سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ 29 سالہ حریم شاہ ٹک ٹاک ویڈیوز کی وجہ سے بڑی تعداد میں فالورز رکھتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کی میک اپ آرٹسٹ کی بانہوں میں تصاویر وائرل