میڈیکو لیگل ڈیوٹی کے نظام سے متعلق کیس ؛ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب طلب 

Apr 08, 2026 | 20:39:PM
میڈیکو لیگل ڈیوٹی کے نظام سے متعلق کیس ؛ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب طلب 
کیپشن: لاہورہائیکورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ  نے میڈیکو لیگل ڈیوٹی کے نظام سے متعلق کیس میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو کل  معاونت کیلئےطلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ  میں میڈیکو لیگل ڈیوٹی کے نظام سے متعلق کیس کی سماعت  ہوئی،سرجن میڈیکو لیگل پنجاب ڈاکٹر صہیب حسن نیازی   سمیت دیگر افسران پیش  ہوئے،عدالت نے سرجن میڈیکو لیگل پنجاب سمیت دیگر افسران کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو کل  معاونت کیلئےطلب کرلیا۔

جسٹس علی ضیاء باجوہ نے کہاکہ میڈیکل شواہد فوجداری مقدمات کے فیصلوں میں کلیدی اہمیت رکھتے ہیں، میڈیکو لیگل عمل میں بے ضابطگی انصاف کی سنگین خرابی کا باعث بن سکتی ہے۔

عدالت نے کہاکہ میڈیکل شواہد میں خامیوں سے آئین کے آرٹیکل 9 اور 10 اے کے تحت بنیادی حقوق متاثر ہو سکتے ہیں۔

جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ملزم  نوازش علی عرف نوشی کی درخواست ضمانت کی سماعت بارے حکم جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بچوں کی موجیں لگ گئیں، جمعرات سے سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان