وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، پٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل کا جائزہ لیا جائے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ،اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہو گا ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کیا جائے گا ،وزیر اعظم وفاقی کابینہ کو اب تک کی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ایران اور امریکہ جنگ بندی کے حوالہ سے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کریں گے ،اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور دستیابی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:یااللہ رحم!زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ گھروں سے نکل آئے