4.4 شدت کا زلزلہ ،عمارتیں لرز اٹھیں،لوگ گھروں سے نکل آئے

Apr 08, 2026 | 10:19:AM
4.4 شدت کا زلزلہ ،عمارتیں لرز اٹھیں،لوگ گھروں سے نکل آئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کوہ ہندوکش اور افغانستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 128 کلومیٹر تھی،حکام کے مطابق زلزلہ رات ایک بج کر 4 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے درمیانے درجے کے تھے، تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے زلزلے کی شدت سطح زمین پر نسبتاً کم محسوس کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے خلاف آئین کی 25 ویں ترمیم کے تحت کارروائی کی جائے:امریکی ڈیموکریٹس

ماہرین کے مطابق کوہ ہندوکش کا علاقہ زلزلوں کے حوالے سے حساس سمجھا جاتا ہے، جہاں اکثر درمیانی شدت کے زلزلے آتے رہتے ہیں، حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔