اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر بھی سستا ہو گیا

Apr 08, 2024 | 10:43:AM
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر بھی سستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسیم افتخار )اسٹاک مارکیٹ میں تیزی جبکہ انٹر بینک میں امریکی ڈالرسستا ہو گیا۔ 

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکےآغاز پر 100انڈیکس میں 389پوائنٹس کااضافہ ہوا،100انڈیکس 68806کی سطح پرپہنچ گیا،ہنڈرڈ انڈیکس میں 403پوائنٹس کااضافہ ہو گیا،اس کے علاوہ انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔
 کاروبار کے آغاز میں آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوا ہے،انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 90 پیسے کا ہو گیا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 93 پیسے کا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  یوٹیوب چینلز پر پروپیگنڈا،ہمسایہ ملک سے اہم خبر آ گئی